پناہ گزینوں کا احتجاج منظم کرنے کے لئے میٹنگ کی دعوت

 ہم مہاجرین جرمنی کے غیر انسانی حالات میں رہتے ہیں، اور اپنی زندگی، اپنا مستقبل اور اپنے بچوں کو آہستہ آہستہ موت کی جانب رواں دواں دیکھ رہے ہیں.

 ہم سب نے مختلف وجوہات کی بنا پر اپنے ممالک کو چھوڑ دیا اور ایک محفوظ زندگی بتانے کی امید کے ساتھ یہاں پہنچے.

 یہاں آنے کے لئے ہم نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر ایک خطرناک اور مشکل راستہ اپناتے ہوئے ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا تاکہ ایک نئی اور بہتر زندگی کا تجربہ حاصل کر سکیں.

 لیکن پناہ گزین کیمپوں میں وہ ہمیں تعصب اور غیر مہذب حالات میں رکھتے ہیں.

 وہ ہم سے قیدیوں کی طرح برتاؤ کرتے ہیں. ہم کسی بھی وقت اپنی جلاوطنی کا انتظار کر رہے ہیں.

 ہم اس معاشرے کی سب سے نچلی سطح پر رہتے ہیں اور ہم کیمپ میں طرح طرح کے غیر انسانی قوانین جیسا کہ نقل و حمل پر پابندی جیسے قانون کے طابع ہیں. اب یہ ان ناانصافیوں کے خلاف جاگ اٹھنے کا وقت ہے.

 ہاں اب یہ جاگنے کا وقت ہے کیونکہ ہم خاموش بیٹھ کر مزید مہاجرین کو خودکشی کرتا نہیں دیکھ سکتے اور نہ ہی اپنے لوگوں کو جرمنی میں غیر انسانی قوانین کی وجہ سے مردہ دیکھ سکتے ہیں.

 ہمارے مطالبات:

 - کوئی ملک بدری نہ ہو

 ہمارے خیال میں رہنے کے لئے جگہ کا انتخاب کرنے کا حق ایک بنیادی انسانی حق ہے اور اس فیصلے کا واحد عنصر ایک شخص کی مرضی ہونا چاہئے. مہاجرین کو سیاسی اور اقتصادی معاملات پر مبنی وجوہات کی بنا پر جبری ملک بدر کرنا بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے. جرمن حکومت کی ملک بدری کی موجودہ لہر روکنا ہم پناہ گزینوں کی مانگ ہے.

  - مہاجرین کے لیے کوئی کیمپ نہ ہو

 کیمپوں میں رہنا، جیل میں رہنے کی طرح ہے اور اس طرح سے ہم پناہ گزینوں کو معاشرے سے دور رکھا جا رہا ہے. جبکہ ہم اس کا حصہ بننا چاہتے ہیں. کیمپوں میں رہنے کے لئے حالات ناگفتہ بہ ہیں۔ ہمیں یہاں جیلوں کی طرح محفوظ حفاظتی تاروں میں مقید رکھا جاتا ہے اور رہنے کے لئے چھوٹے کمرے ہیں جن میں چار یا پانچ لوگ رہتے ہیں- یہ کیمپ رہنے کے لئے ایک جگہ نہیں ہے بلکہ زندہ رہنے کے لئے جدوجہد کر نے کی جگہ ہے. ہم مہاجرین کے تمام کیمپوں کے بند ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں جس میں ہمیں رہنے کے لئے ذاتی جگہ میسر نہیں ہے.

  - سب کے لئے کام کرنے کا حق

 ہم مہاجرین کسی بھی شرط کے بغیر کام کرنے کا حق حاصل کرنا چاہتے ہیں. ہم یقین رکھتے ہیں کہ کام کرنا حق ہے اور روزی کمانے کا حق ہر انسان کا ایک بنیادی حق ہے اور ہم سب کام کر کے اپنی زندگی کی ضروریات حاصل کرنا چاہتے ہیں.

 کام یا نوکری کرنا اور اس کا آزادانہ طور پر انتخاب کرنا ہر انسان کا حق ہے. ہمارا حق ہے کہ ہمیں ایک اطمینان بخش کام کرنے کا ماحول میسر ہو اور ہم سب بے روزگاری کے خلاف حمایت حاصل کرنے کے اہل ہیں. ہر انسان کو ایک ہی کام کرنے کے لئے ایک ہی جتنی تنخواہ ملنی چاہئے.

  - ہماری پناہ کی درخواست قبول کرنا

 ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہے کہ ہر وہ انسان جو جنگ، آمریت یا غربت سے فرار ہوا ہو اسے پناہ کا حق حاصل ہے تاکہ وہ زندگی میں ایک نیا موقع حاصل سکے.

 یہ وجوہات خود کو "انسانی حقوق کے حامی" کہلانے والے یورپی ممالک کی تیار شدہ ہیں. ہمارے مسائل کی وجہ یورپ کی سیاست ہے.

 مثال کے طور پر لاکھوں یورو کی مالیت کے ہتھیاروں کا آمروں یا دہشت گرد گروپوں، یا نیٹو کو فروخت کرنا جو کہ نام نہاد انسانی حقوق یا جمہوریت کی جنگ کرنے کے لئے ہمارے ممالک کے خلاف استعمال ہوتے ہیں .

 بہت سی وجوہات سے یہ بات ظاہر ہے کہ پہلی دنیا اور یورپی ممالک کی امیر اور اعلی معیار زندگی ہمارے ملکوں کی تباہی کی وجہ سے ہے. انہوں نے ہمارے ملکوں کو "تیسری دنیا" بنا دیا اسی وجہ سے یہاں پناہ حاصل کرنا ہمارا حق ہے.

 ایک مشترکہ سوچ اور مہاجرین کو متحد کرنے اور انسانی حقوق حاصل کرنے کے لئے ہم آپ سب کو

 ہماری میٹنگ میں کو آرڈینیشن اور تنظیم کے لئے شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں

 

Date: 17th of March 2017 / Time: 12:00-6:00 / Adress: Schwanthalterstr. 64, 80336 München

  /

 Contact (English): 0157 728 000 52 / 0152 139 061 45 / 0152 144 411 09